ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 7سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وائرس سے 75مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار540ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 418 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، اب کیسز کم ہو رہے ہیں،  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام دھاریجو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

جوزف عون اور نواف سلام کے ہاتھ میں امریکہ اور اسرائیل کا نٹ خول

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں:  لبنانی حکومت میں اسلحے کی اجارہ داری کے بل کی

صیہونی ڈرائیور نے فلسطینی خاتون کو گاڑی کے نیچے کچل دیا

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بدھ کے روز ایک صیہونی آباد کار نے الخلیل کے قریب

عمران خان کا عالمی تنظیموں سے یٰسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ

?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کر دیے، مراد علی شاہ کا دعویٰ

?️ 5 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ

انخلا بھی اور بمباری کی ؛افغانستان کے خلاف نئی امریکی سازش

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ ایک طرف افغانستان نے مکمل انخلا کا ڈھونگ رچا رہا

سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود

آل سعود سے انسانی حقوق کی پائمالی کا حساب لیا جائے: انسانی حقوق کی 10 تنظیموں کا مطالبہ

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی 10 بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب کے

اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا ہاتھ تھا

?️ 22 اکتوبر 2025اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے