?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے مزید 104 افراد کا انتقال ہو گیا جبکہ کورونا کے مزید 2869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی اور پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 765، خیبرپختونخوا 3 ہزار 668، اسلام آباد 718، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 509 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 30 ہزار 828 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 24
نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020ء کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے جس کے بعد کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا گیا۔
مشہور خبریں۔
سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط، 26ویں ترمیم کا کیس اسی ہفتے فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور
نومبر
وزارت انسداد منشیات ملک میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد سے لاعلم نکلی
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں وزارت
جنوری
ہم نے 10 ممالک میں نئے سفارت کار بھیجے ہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 5 فروری 2023 سچ خبریں:امیر خان متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں
فروری
پاکستان کا امریکا پر فوجی امداد بحال کرنے کیلئے زور
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ
اپریل
جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو کیسے ذلیل کیا؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ اور فلسطین نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل
جنوری
چاڈ کے صدر کا قتل
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے
اپریل
ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دسمبر
اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے یمن میں المہرہ کے دورے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سفیر اسٹیفن فیگن جمعہ کے روز ملک کی بحریہ
مارچ