?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ آٹھ آٹھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔
اس کے علاوہ 1559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 190 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 185، سندھ میں 7 ہزار 840، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 9، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 758 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے جس نے عوام اور حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
بیلجیم کے شہر وروے کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت میں بیلجیم کے شہر وروے نے صیہونی
جون
غزہ میں 15 سال سے صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی بے نقاب
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی چینل 12 نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا
مارچ
ایران امریکہ کے ساتھ کیسے مذاکرات کر رہا ہے؟عراقی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ
اپریل
برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے
نومبر
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
سبطین خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے
جولائی
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ