?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی نے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا اور10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کی جلد تکمیل وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتہائی مفید قرار دی ہے۔
چند روز قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کے وقفے کے بعد بھی لگوا سکتے ہیں، سائنوفام 3 ہفتے، سائنوویک، ایسٹرازنیکا 4 ہفتے وقفے کے بعد لگواسکتے ہیں، اب آپ کو1166ایس ایم ایس کے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔


مشہور خبریں۔
شہدا ءکی بےمثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 14 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم آزادی کے
اگست
امریکہ میں بائیں بازو کی سوچ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کا باعث: امریکی تھنک ٹینک
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ
اکتوبر
مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی
مئی
عدالتوں کو تحویل کے مقدمات میں بچوں کو بھی لازمی سننا چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اس امر پر زور دیا
مئی
یونامی مشن کا اختتام، عراقی خودمختاری کا استحکام
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: محمد شیاع سوڈانی، وزیراعظم عراق نے عراقی شہید کے دن
دسمبر
فروری میں برآمدات میں 5.5 فیصد کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ فروری
مارچ
برطانیہ میں وزیراعظم کی مختصر سیاسی زندگی کیوں؟
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی کنزرویٹو وزیر اعظم لز ٹیرس نے اس عہدے پر
اکتوبر
پی ٹی آئی کا پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں
مارچ