?️
پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے رواں برس 5 ہزار میگاواٹ کی کمی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
گزشتہ برس ان دنوں بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ تک تھی جبکہ اس سال مئی میں طلب کم ہوکر 23 ہزار میگاواٹ پر پہنچ چکی ہے، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 23 ہزار میگاواٹ ہےجبکہ صرف 18 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔
طلب میں کمی کے باوجود بھی 4 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کانوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس آج طلب کیا ہے، تمام متعلقہ وزرا اور بیوروکریسی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، وفاقی وزیر توانائی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مؤقف سے وزیراعظم کو بریف کریں گے۔
دوسری جانب پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے ایم ون سے چارسدہ تک موٹروے بند کردی تھی، اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نےموٹروے کو احتجاجا بند کردیا تھا۔
مظاہرین نے بتایا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
بعد ازاں مظاہرین اور مقامی پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب، مذاکرات کے بعد موٹروے آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا اور مظاہرین بھی منتشر ہوگئے، پولیس نے 3 جون تک عمائدین کی پیسکو حکام سے ملانے کی یقین دہانی کروائی ہے، عمائدین پیسکو حکام سے لوڈشیڈنگ سے متعلق ریلیف کی ڈیمانڈ پیش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
کویتی عوام کی یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی یوتھ ایسوسی ایشن برائے القدس نے ایک تقریب کے دوران
مارچ
صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی
مئی
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ
اپریل
ایران کے بارے میں امریکی قانون ساز کا اعتراف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی قانون ساز نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے
جون
شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی
ستمبر
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری