ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی، جدید کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں روانگی کیلئے تیار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے جدید کمیونیکشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا، مشن کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی خواب نہیں رہے گی۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے ترجمان نے کہا کہ جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ کی ٹیسٹنگ جاری ہے، سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹی وی براڈ کاسٹنگ سروسز فراہم کرے گا۔

ترجمان سپارکو نے کہا کہ سیٹلائٹ ایم ایم ون چین میں تیار کیا گیا ہے، ایم ایم ون کی عمر 15 سال ہے، ایم ایم ون سیٹلائٹ کی لانچنگ سپارکو میں لائیو دکھائی جائے گی۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں سپارکو نے کہا کہ ایم ایم ون پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان سپارکو کا عزم ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔

’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ’آئی کیوب کیو‘ کو چین کے ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 37 فضائی حملے کیے : یحییٰ سریع

?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے

پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، بیرسٹرگوہر

?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد

?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی

صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ

امریکہ کی غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن نے غزہ سے متعلق اپنی مجوزہ قرارداد کا مسودہ

اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق

بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ

شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے