ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے

بجلی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے اور موجودہ شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ ملک بھر میں 8 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا اور مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزارمیگاواٹ اور طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے اور ملک بھرمیں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا سسٹم اوورلوڈڈ ہے، 80 فیصد ٹرانسفارمراوورلوڈڈ ہیں، طلب بڑھنے کے باعث فیڈرزٹرپ کررہے ۔

دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ کم پانی کے اخراج کی وجہ سے تربیلااورمنگلا سے اس وقت 3300 میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک کی کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100 میگاواٹ جب کہ سسٹم میں موجود پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو نظام بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں بڑھ جائے گی اور بجلی صارفین سے عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ پرمعذرت خواہ ہیں اور گذارش کرتے ہیں بجلی استعمال میں اعتدال اپنائیں۔

واضح رہے ملک کے متعدد علاقوں میں تقریباً 8 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

مشہور خبریں۔

بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی

?️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے

یونان امریکی اڈہ بن چکا ہے: رجب طیب اردوغان

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یونانی وزیر اعظم کے مہاجرین

Finland Has An Education System The Other Country Should Learn From

?️ 28 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جاسوسی کرنے والے ملازم کو عمران خان نے معاف کر دیا۔

?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو

نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ 

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید

بیروت دھماکے کی تباہی کے 5 سال بعد؛ ایک زخم جو کبھی بھر نہیں سکا 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: 5 سال گزر جانے کے بعد بھی بیروت بندرگاہ کے خوفناک

فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون

?️ 27 جولائی 2025فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون

ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے