🗓️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں پاک افواج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہیں، 22 کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں، قومی اداروں کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔
گورنر پنجاب نے سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔فوج میں بڑے تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل نریم احمد انجم نئے ڈی جی ISI، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور بنادیئے گئے
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود گورنر پنجاب نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
دوسری جانب پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ انکی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کئے گئے ہیں۔
میجر جنرل محمد عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر انہیں پاک فوج کا ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔نئی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) ضعیم
دسمبر
یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر
جولائی
سرینگر میں تاجروں، کسانوں اور ٹرانسپورٹرز کا مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج
🗓️ 27 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) قابض حکام کی طرف سے سخت پابندیوں اور شدید
نومبر
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان
🗓️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج
مارچ
دنیا میں کتنے لوگ CHAT GPT استعمال کرتے ہیں؟
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی
جون
پی ڈی ایم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کا دعویٰ
🗓️ 21 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران
نومبر
مغربی ممالک اب بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں:روس
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے
جولائی
گھوڑے اور گدھوں کو ایک ہی جگہ نہیں باندھا جاتا
🗓️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
مئی