?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت میں افواج کا اہم کردار ہوتا ہے اور افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ افواج پاکستان عوامی خدمات میں ہر قسم کا تعاون پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے یمنیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگی ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے
جولائی
امریکی سینیٹر کا اسرائیل مخالف مطالبہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ پر صیہونی حکومت کے
جنوری
مریم کی پیشی پر قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیر اعظم
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا
مارچ
مانسہرہ میں 5 مکانات تباہ، 14 افراد جاں بحق
?️ 12 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں قدرتی آفت نے نظام
ستمبر
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
طالبان کے خواتین کے لیے نئے احکام
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے مزید پابندیاں عائد
جنوری
امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
?️ 3 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے امن و
دسمبر
ٹرمپ اور پاگل آدمی کی تھیوری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اقتدار میں آئے
فروری