ملکی سالمیت میں افواج  کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس

ملکی سالمیت میں افواج  کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ  ملک کی سالمیت میں افواج کا اہم کردار ہوتا ہے اور افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ افواج پاکستان عوامی خدمات میں ہر قسم کا تعاون پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی  پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی

?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش

محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا

?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے

شہریوں کی شکایات، وزیراعظم کا اہم فیصلہ

?️ 12 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے

غزہ کی حکومت نے طوفان اور سردی کے درمیان لاکھوں بے گھر افراد کے لیے خطرے سے خبردار کیا ہے

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میونسپلٹی یونین کے سربراہ نے اس بات

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019

پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد

اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان سمیت 12 ممالک کی شدید مذمت

?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی

چین یوکرین جنگ میں کس فریق کو اسلحہ فراہم کرتا ہے؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: چین یوکرین کی جنگ کے کسی بھی فریق کو ہتھیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے