🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگ حیران ہیں کہ ہمارا گروتھ 4فیصد کیسے ہوگیا لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4فیصد کیسے ہوگئی، ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں، کھاد،گاڑیوں ،موٹرسائیکلو ں کی فروخت زیادہ ہوئی ہے جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکناہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے پاکستان کامستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، چین کی اقتصادی ترقی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی زون کی زمین لیز پر دیں گے، چین کی برآمدات میں اضافہ صنعتیں لگانے سے ہوا، ملکی اناج بیچنے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی، ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون تقریباً ایک ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے جو ایم ون موٹروے پر چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری روٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع سے منسلک ہے ، جس کی بدولت یہ منصوبہ تزویراتی لحاظ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔
رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون میں دواسازی ، ٹیکسٹائل ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، اسٹیل اور انجینئرنگ سے متعلقہ مختلف صنعتیں ہوں گی۔ 700 ایکڑ اراضی کی لیز کے ضمن میں اب تک 2000 ایکڑ اراضی سے زیادہ کے لئے آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
اس منصوبے سے خطے کے تقریباً 200،000 مقامی افراد کو بلا واسطہ اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کی تکمیل چین کی ریاستی ملکیتی انٹرپرائز “چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC)” اور “خیبر پختونخواہ اقتصادی زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)”کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم
🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200
جولائی
حماس کو نیتن یاہو کی خفیہ تجویز کی دستاویز میڈیا پر جاری
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے نیوز چینل
جون
صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام
جون
یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا
🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے
ستمبر
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے
نومبر
ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے
ستمبر
مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ
دسمبر
سائفر کیس : دو سے تین روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی
اکتوبر