?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر محنت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے۔ ان ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین نے سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جن پار لیمنٹیرین اور دوستوں نے میرا ساتھ دیا، ان کی محبت مجھ پر قرض ہے، ملک کی مٹی سے پیار ہے اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور سید شعیب شارق کی میزبانی پر جہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینئیر صحافیوں سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ 11 جون کو جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی ۔
مذکورہ ملزمان کے خلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سےاجازت لینا ہوگی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں۔ یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔مہنیوں کی طویل تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار نہ کرنے کو تسلیم کر لیا ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے قانون کا سامنا کیا ہے۔لاکھوں کاغذات ایف آئی اے کو جمع کرائے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ہماری بے گناہی کو تسلیم کیا ہے۔ایف آئی اے کو لاکھوں دستاویزات پیش کیں۔ان ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
BLACKPINK’s Jennie announces release date of solo debut
?️ 2 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے
?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی
اپریل
معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے
مئی
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں 11 امریکی بھی ہلاک
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیوں
اکتوبر
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر
یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا
مئی