ملکی ترقی کیلئے سپیس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے سپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ آج سپارکو کی جانب سے چین میں کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا اور وہ بحفاظت اپنے مدار میں پہنچ چکا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل ہے، پوری قوم، سپارکو ٹیم، انجینئرز، سائنس دانوں اور چین کے بھرپور تعاون کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا وژن ہے کہ ملک کو دوبارہ خلائی ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار دلایا جائے، اگلے سال چین کی مدد سے ایک پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار ہے جو ملک کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کے چاند پر پہنچنے کے مشن کو بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے سپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان

?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے

سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے

سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے

عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟

?️ 24 اکتوبر 2025عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟ عراقی عوام  11

امریکی وفڈ ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے 11 ہزار ملازمین کی برطرفی

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ نقل و حمل نے اعلان کیا ہے کہ

اسرائیلی فوج کے آپریشنز میں 20 قیدی ہلاک 

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:  ہارٹز اخبار نے جمعہ کے روز اپنے تازہ شمارے میں

اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع

?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں

یمنی فوج کی جنگی مشقیں

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے رینجر یونٹوں نے یمن میں امریکی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے