?️
لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے کیے گئے فنڈز موصول ہوگئے، 1 لاکھ ڈالر کے فنڈ اور پہلی تنخواہ پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل، 10 سال تک تنخواہ بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سیالکوٹ میں قتل کر دیے جانے والے سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مالی معاونت کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔
معاون خصوصی کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہل خانہ کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کیاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہیگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔
ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں ، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نیپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔ پریانتھاکماراکی موت کے بعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعے پریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی ، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلئے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے
نومبر
حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر
جون
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری
ایکسوس: قطر کا اسرائیل سے معافی کا مطالبہ
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر
ستمبر
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی
نومبر
حماس نے سعودی خبروں کی تردید کی: یہ افواہیں مزاحمت پر دباؤ نہیں ڈال سکتیں
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ اس تحریک اور
اکتوبر
واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر پیش
?️ 24 نومبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ
نومبر
کورونا:ملک بھر میں مزید 78 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا
مئی