?️
ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عزا داری پر پابندی کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔
حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ سے درخواست کرتا ہوں ،بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ،یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے ،مجھے پیپلز پارٹی میں بے نظیر نے شامل کروایااورڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی۔
عمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے ،جب مشکل وقت آتا ہے تو قوم کی بچیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے ،ہم اپنی مشرقی روایات کو مد نظر رکھ کر کمپین کریں گی ،زلزلہ اور سیلاب میں فوج نے بہترین کردار ادا کیا ۔
ان خیالات کا اظہار ممتاز آباد میں نویں محرم الحرام کے موقع پر قدیمی تاریخی ماتمی جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں ابھی تک بلاول کا فلسطین حملہ پر کوئی بیان نہیں آیامفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں کے ہم مہنگائی کنٹرول کرنے نہیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے آیا ہوں لیکن مفتاح ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جاتے ہیں تاجروں پر بلاوجہ فکسڈ ٹیکس لگایا گیاانہوں نے کہا کہ میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں اپنی بیٹی کو ٹکٹ دی حلقہ میں موسی گیلانی کے مقابلہ کے لئے کوئی اور موزوں امیدوار نہیں تھاعمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ میں استعفوں کے متعلق رٹ پٹیشن دائر کی ہے جسے بروز بدھ سنا جائے گاہم نے سب حلقوں سے استعفی دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنرل سرفراز کو عمران خان زاتی طور پر جانتے تھے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اقتدار کے لالچی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بنجمن نیتن یاہو کے سابق
ستمبر
غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کے خودکش ڈرون صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی جو ہر روز مزاحمت کو روکنے سے زیادہ خوفزدہ ہوتے
اکتوبر
بجلی قیمت پھر مہنگی ہو گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی
اگست
صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے
ستمبر
سیلاب کے باعث سپلائی چین میں رکاوٹوں سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، حکومت کا انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مالی اور
اکتوبر
وزیر اعظم ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج
اکتوبر
عرفان صدیقی صحافت کیساتھ سیاست میں بھی اعلی روایات کے علمبردار تھے۔ محسن نقوی
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان
نومبر