?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں قیمتوں میں بے لگام اضافے کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ بدترین بحران ختم ہوچکا ہے اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کا سامنا ضرور ہے لیکن قیامت ہمارے سروں سے گزر چکی ہے، معیشت کو مضبوط بنانے اور بروقت پالیسی کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تاہم وزیر اعظم نے موجودہ معاشی بدحالی کا الزام سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی پالیسیوں پر لگایا۔
وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں پر حکومت اور مقامی انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالیاتی خلا کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں جہاں ضرورت ہو‘۔
انہوں نے زرمبادلہ بچانے کے لیے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمارے لیے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار اور افراط زر کو کم کرنا ہے، جو اس وقت ممکن ہے جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار کو معیشت کا انجن بنائیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں ہماری کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں‘۔
پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی معیشت اور اس کے کام کرنے والے وسیع ماحول کے بارے میں سمجھ بوجھ کافی محدود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ (عمران) معاشی چیلنجز کو بڑھانے میں اپنے کردار کو بھی آسانی سے بھول گئے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو ختم کرنے سے لے کر عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خواہش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ان کی نان اسٹاپ ایجی ٹیشن، لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے علاوہ ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی عمران خان کی جانب سے جان بوجھ کر بنائے گئے ایسے غیر مستحکم ماحول میں اپنا سرمایہ لگانے سے کترائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’صرف 9 مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ ان کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید توثیق ہے، اس میں ان کرپشن کے کیسز کا ذکر نہیں ہے جس میں وہ ملوث ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے
اپریل
آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم نے حکومت کے آئینی ترمیمی
اکتوبر
بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے
?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
فروری
مسقط کی ثالثی سے واشنگٹن اور دمشق کے درمیان مذاکراتی چینل بحال
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے امریکی اور شامی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کے
مئی
نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی نئی لہر شروع
?️ 12 اگست 2025نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی نئی لہر شروع
اگست
قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت سے انقلاب کی فتح
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے عراقی پاپولر موبلائزیشن کے کمانڈر سردار
جنوری
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت
دسمبر
اسرائیل کا وقت پورا ہو چکا ہے
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس سمیت
جولائی