?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہوگئی، درآمدی ڈیوٹیوں اور ٹیکس وصولی میں 25 فی صد اضافہ ہوگیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کی بدولت مثبت رجحانات اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کے درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے۔
تازہ ترین معاشی اعدادوشمار، حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں جن کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار ہر دِن بہتر ہورہی ہے جس کے شواہد بھی کاروباری برادری اور قوم کے سامنے آرہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ہونے والی ٹیرف اصلاحات کا کوئی منفی اثر ریونیو وصولی پر مرتب نہیں ہوا بلکہ درآمدی سطح پر ڈیوٹیوں اور ٹیکس کی وصولی میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
یہ اضافہ قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.6 فی صد اضافہ کے باوجود سامنے آیا ہے۔جس سے یہ خدشہ بھی غلط ثابت ہوا کہ ٹیرف کم کرنے سے ریونیو وصولی میں کمی ہوجائے گی۔ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ درآمدات میں بڑا اضافہ اُن مصنوعات میں ہوا ہے جو خام مال اور انٹرمیڈیٹ کے درجے میں آتی ہیں۔ اسے نچلی سطح پر پیداواری اثرات میں نمایاں بہتری کی علامت قرار دیاجاسکتا ہے۔
ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی بہتری سمیت جاری معاشی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو اور بھی زیادہ سازگار بنایاجائے۔ ڈیوٹی فری امپورٹ کے زمرے میں آنے والی اشیاء کی درآمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو حکومت کی ٹیرف کو معقول بنانے کے اقدامات کے موثر ہونے کی علامت ہے جس کا مقصد خام مال اور ثانوی درجے میں آنے والی اشیاء کی درآمد کے بڑھنے کی وجہ سے ہے۔
ٹیرف اصلاحات کا مقصد یہ تھا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں استعمال ہونے والے خام اجزا کی قیمت میں کمی آئے تاکہ ملکی برآمدات کا حجم بڑھے اور عالمی منڈی میں مسابقت ممکن ہوسکے۔ تازہ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی یہ پالیسی کامیاب رہی ہے۔ کسٹم اصلاحات سے حاصل ہونے والے نتائج میں ایف بی آر کو جدید، شفاف اور بہترین ادارہ بنانے کی کامیاب حکومتی حکمت عملی کے اثرات بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار موثر انداز میں ختم کرنے کے لیے انتظامی اور اداراجاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر سمیت فنانس کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور زور دیا کہ اصلاحات کے عمل پر موثر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ پاکستان معاشی مشکلات کے گرداب سے نجات پائے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حقیقی طورپر پورا کرنے میں کامیاب ہو۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آراور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے چھاپے جاری، متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں:مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے چھاپے
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو
اکتوبر
اسرائیل کا نیا خفیہ کھیل،غزہ میں بالواسطہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی تربیت
?️ 8 فروری 2026اسرائیل کا نیا خفیہ کھیل،غزہ میں بالواسطہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں
فروری
چین کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے نیا قدم
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس
نومبر
نئی تفہیم جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے انتظامات پر مرکوز: المیادین
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں: نیوز چینل المیادین نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
مئی
بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، خواجہ آصف
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اپریل
پی آئی اےنے سڈنی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا لیا
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے
فروری
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون