?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی ترقی ہورہی ہے، حکومت دیرپا معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، کورونا کے باوجود اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں،مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ترقی بہت ضروری ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے صعنتکارعقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مشیرخزانہ شوکت ترین بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں، کورونا کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات اصلاحات کامیاب رہیں، معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے۔
اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا،ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ،اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔
شوکت ترین نے کہاکہ وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا،تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے،پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے،گذشتہ 2 سالوں میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی،پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے،پاکستانی تاجروں کیلئے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے۔
مشہور خبریں۔
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے
جولائی
بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
دسمبر
آدھے امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی
جنوری
یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس
اگست
حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام
ستمبر
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
غزہ کی پٹی میں 60 فیصد عمارتیں تباہ
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا
اکتوبر