?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی قتل کیس میں پولیس کوہائی پروفائل کیس میں بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کر دئیے، اس پورے کیس میں تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے تاکہ پروسیکیوشن کو کیس چلانے میں آسانی ہو ،مصطفی قتل کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میںچیف سیکریٹری سندھ، وفاقی حساس ادار ے کے افسر ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈی آئی جی ساوتھ اور وفاقی حساس ادارے کے افسرکی جانب سے وزیراعلی سندھ کو مصطفی قتل کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی ۔وزیراعلی سندھ کو عدالت میں ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس اہم کیس کی تفتیش میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے تاکہ پروسیکیوشن کو مدد ملے اور وہ ملزمان کو تفتیش کی بنا پر قرار واقعی سزا دلوا سکیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو بغیر کسی دباو میں کارروائی کے احکامات دئیے ۔اجلاس کے دورانوزیراعلی سندھ کی جانب سے ہائی پروفائل کیس میں وفاقی حساس ادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے منشیات اوردیگرجرائم کے خلاف بھی اہم ہدایات جاری کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزانسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامرقتل کیس میںملزمان ارمغان اور شیرازکے جسمانی ریمانڈ میں مزید5روز کی توسیع کر دی تھی۔
عدالت کی ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ عدالت کی آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی تھی۔کراچی کی سینٹرل جیل میں اے ٹی سی کی خصوصی عدالت میںمقدمے کی سماعت ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزمان نے جس لڑکی پر تشدد کیا اسے تلاش کر لیا تھا آج لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف ارمغان کے ملازمین کا 164 کا بیان اور شناخت پریڈ کرانی تھی۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو کینسر کا شکارہیں؟ عبرانی میڈیا کا سوال
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے آج کے شمارے میں انکشاف
مئی
دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ
اپریل
کابل میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے اعلان کیا کہ
جنوری
عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نوازشریف نے کی تھی:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 2 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان
مئی
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفضیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو مری
جنوری
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2023جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر اعجاز
نومبر
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ