مشیر خزانہ کا پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول پر ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا تمام فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں  روپے کی قدر میں کمی نہیں آئے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اگر ہم ری فنانس نہیں دیں گے تو کچھ اور کرنا پڑے گا، ہمارا پیسا 10 روپے انڈرویلیو ہے، افواہیں تھیں لاکر سیز ہوجائیں گے مگر کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی، روپیہ اب دونوں طرف جائےگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا مسئلہ لوئر مڈل کلاس ہے کیونکہ  لوئر مڈل کلاس طبقہ پس رہاہے، ہمارا مسئلہ غربت کا نہیں، مہنگائی کا ہے، ورلڈبینک کےمطابق ملک میں غربت ایک فیصد کم ہوئی ہے، امریکا میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور امریکا نے تیل کی قیمت پر ایکشن لیا ہے، قیمت نیچے آرہی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکسز نہیں بڑھانے دیں گے، کوئی نیا ٹیکس یا ٹیکسوں میں اضافہ نہیں ہوگا، صرف ٹیکسوں کے استثنی کو ختم کیا جائے گا، پیٹرول پر بھی سارے ٹیکس ختم کردیے ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، روپے کی قدر میں کوئی کمی نہیں آئے گی، جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ڈالر سے کمائیں گے، انہیں تنبیہ کرتا ہوں کہ ڈالر نیچے آنے سے وہ مار کھائیں گے، ڈالر کی قدر میں جب کمی آئے گی تو ان سٹے بازوں کو دھچکا لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے زراعت کے شعبے کوترقی دینا ہے، فرٹیلائیزر کمپنیوں کو گیس کی مد میں150ارب روپے سےزائد کی سبسڈی دے رہے ہیں، کیا یہ سبسڈی کسانوں تک پہنچ رہی ہے؟ مگر ہم یہ یقینی بنائیں گے، ایس ایم ایزکسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک میں چار سے پانچ لاکھ ایس ایم ایز ہیں، ہم چاہتے ہیں ایس ایم ایز کو سہل طریقے سے کلیم کریڈٹ ملے گا۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے

ایرانی صدر قطر کے دورے پر

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی

یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی

صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی

سعودی عرب کی خفیہ جیلوں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم ڈیموکریسی الان نے سعودی عرب کی خفیہ جیلوں

اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی شہید

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال

افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں

ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان 2 فیصد کا فرق

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے