مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا۔انہوں سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداروں سے لڑئی تو جیتی نہیں جا سکتی، جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کر سکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کر سکتے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طے کرے، حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائی سے گریز کریں۔

انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہو گا، یہی حل ہے۔لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہیں۔پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں۔

طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟۔ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہو گی۔کبھی کسی پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دے دیا۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے ماہرین قانون نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور یکم مارچ کے فیصلے پر حکومتی موقف کو غلط قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ازخود نوٹس آئینی اختیار ہے، جسے محض قانون سازی سے محدود نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی موثر بہ ماضی بھی نہیں ہوسکتی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یکم مارچ کا فیصلہ تین دو کا ہے، جو جج بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے وہ اپنی رائے شامل نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 5 ججوں نے تین دو سے فیصلہ سنایا، جو بینچ کا حصہ نہیں ان کی رائے شامل نہیں ہوسکتی۔

مشہور خبریں۔

کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی

پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک

?️ 10 اکتوبر 2023اسلا آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے

فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شہید 

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے

جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد

سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی

غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے انگریزی اخبار

مغربی پٹی میں فلسطینیوں کا ہائی الرٹ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں

عراقچی کے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ قرہ باغ میں مذاکرات 

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ، جو صدر جمہوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے