?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ق) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے دیگر امیدوار وں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں لہذا پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور اگر مسلم لیگ (ن) ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن) سے 14 نشستیں مانگی تھی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو آگاہ کیا تھا کہ وہ انہیں زیادہ سے زیادہ 3 سیٹیں دینے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا تھا کہ ان کی جماعت کسی دوسری سیاسی پارٹی میں ضم نہیں ہو گی بلکہ اپنی علیحدہ شناخت برقرار رکھے گی، البتہ انہوں نے بتایا تھا کہ کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر سکتی ہیں۔
دریں اثنا، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ امیدیں جوڑ لی ہیں اور آنے والی حکومت کو اقتصادی بحالی، بے روزگاری اور افراط زر پر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی ضرورت ہے اور ہمیں ماضی کو بھول کر انتقامی سیاست کرنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین بھی حلقہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اتفاق رائے پیدا نا ہوسکا، ایم کیوایم (پاکستان) نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اس حلقے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ این اے 242 پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 242 سے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار
جولائی
عمران خان پارٹی کے ’فرینڈلی اپوزیشن‘ کے کردار سے نالاں
?️ 13 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے
دسمبر
سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے، شہباز شریف
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے:امریکہ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں
ستمبر
امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ
فروری
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے100 ارب ڈالر معاونت کے وعدوں پرفوری عمل درآمد ہونا چاہیے، وزیراعظم
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے
دسمبر
جاپان نے مشرقی ایشیا میں ممکنہ جنگ سے خبردار کیا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے آج اتوار کو خبردار
مئی
صحافیوں نے ارشد شریف کے قتل کو ناقابل یقین قرار دے دیا، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے
اکتوبر