مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا۔فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ۔ اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفی دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔

چند دن قبل فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا۔ ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دیا تھا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔ فیصل نیازی کااستعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں وہی جانیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے

غزہ میں عام سوگ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے

لاپیڈ نے سروے میں نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑا

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:     مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم

نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ

امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے