مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

مشہور خبریں۔

حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے، مریم نواز

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم

صیہونی پولیس میں استعفوں کی لہر

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ

اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب

ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر

?️ 22 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا سائبر حملے

اسرائیل میں امریکی سفیر: یمن معاہدے کے لیے امریکا کو اسرائیل سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے یمن پر حملے بند کرنے

اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے

انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۳

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے