مسلسل جھوٹ اور پراپیگنڈے نے بھارت کو اندرون و بیرون ملک رسوائی کا سامان بنادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے مگر بھارت اپنے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر اشتعال انگیز مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد بہار اور مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارت ماضی کی طرح الیکشن سے پہلے پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہا ہے اور فوجی قیادت کی طرف سے دیئے جانے والے غیرذمہ دارانہ بیانات سیاسی دباؤ کے تحت افسوسناک نوعیت اختیار کر گئے ہیں، ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور امن چاہتا ہے مگر دشمن کے جھوٹے بیانیے کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا تاکہ حقائق کو صحیح تناظر میں عوام تک پہنچایا جا سکے اور پروپیگینڈہ بے نقاب ہو۔

فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور پراپیگنڈے نے بھارت کو اندرون و بیرون ملک رسوائی کا سامان بنادیا، سیاسی دباؤ میں دیئے گئے بیانات ناصرف جنگی جنون کو ہوا دیتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھاتے ہیں، ایسے اشاروں اور بیانات کا مقصد اندرونی ووٹر بیس کو متاثر کرنا ہے، وہی حکمتِ عملی جو ہر ریاستی الیکشن سے قبل دیکھی جاتی رہی ہے، حالات کا قابلِ تحمل اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی کے تحت جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج اور اُس کے سیاسی آقا کو پاکستانی قوم اور افواج کے عزم کا احساس ہونا چاہیئے، ہر جارحانہ عمل کا جواب تیز، پختہ اور زوردار انداز میں دیا جائے گا جو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، دفاعی ادارے اپنے عوام اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، امن کی کوششوں اور حقائق کی ترویج جاری رہے گی تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا اشتعال انگیزی کو وقت پر کنٹرول کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

خبردار جو گھر سے باہر نکلے !

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین

نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور

?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر

جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ

اسرائیل کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد مذاکرات ممکن نہیں: حماس

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ کے میڈیا مشیر، طاہر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں پر ایس آئی اے اور بھارتی فورسز کے چھاپے

?️ 9 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

صدرِ مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف زرداری نے آئینِ پاکستان کے

 جنگ بندی کا معاہدہ عوام کی قربانیوں اور مزاحمت کا نتیجہ ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ

?️ 9 اکتوبر 2025 جنگ بندی کا معاہدہ عوام کی قربانیوں اور مزاحمت کا نتیجہ ہے:فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے