?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا کے پیش نظر پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی اور کہا ان ممالک سے مسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، سی کیٹگری ممالک کےمسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا اور اس کے بغیر سرکرنا مشکل ہے۔
سی اےاے کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے کیٹگری سی میں بنگلادیش،ایران،عراق،نیپال،جنوبی افریقہ سمیت 15ممالک شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری اے،بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچے پرقرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل
مارچ
برطانیہ نے روسی طیاروں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا
مارچ
کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات
جولائی
روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین
جون
غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا
اکتوبر
بشار الاسد کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:حالیہ برسوں میں حکومت پاکستان نے علاقائی اور غیر علاقائی طاقتوں
دسمبر