?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی سوچ پر نظر ثانی کرے تو مسائل کے پرامن حل کے لئے گفتگو ہو سکتی ہے پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کچھ ایسے یکطرفہ اقدامات اٹھائے جنہیں تمام کشمیریوں نے یکسر مسترد کیا ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی بھارت کو دعوت دی کہ وہ امن کی جانب ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے مگر افسوس کہ بھارت سرکار اس سوچ کی حامی نہ تھی ،بھارت کا یہی رویہ جمود کا باعث بنا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی ، ایک مثبت پیش رفت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے زیادہ نقصان لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں اور ان معصوم شہریوں کا ہو رہا تھا جنہیں بھارتی افواج کی جانب سے بلاتخصیص نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو ،دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم برصغیر کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ہندستان کی حمایت حاصل
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ آصف، پاکستان کے وزیر دفاع نے نامہ نگاروں سے
اپریل
نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات
جون
سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین
اکتوبر
امریکہ اسرائیلی فوج کے کمزور ہونے سے کیوں پریشان ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل ریجن کے کمانڈر جنرل مائیکل
اگست
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری
ہزاروں فرانسیسی شہریوں کا میکرون کے استعفے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی
ستمبر
عدالتی معاون منیر اے ملک نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی مخالفت کر دی
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے
ستمبر
ایلان مسک کی نئی سیاسی جماعت کی تجویز
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ایلان مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی
جون