?️
لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور موجودہ صورت حال دنیا کو ایک ایٹمی جنگ کی طرف لے جا سکتی ہے۔
لاہور میں آج جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے غزہ کے مسلمانوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، غزہ مارچ کا پیغام ہے کہ ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر 6 ہزار بچے شہید ہو گئے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے فلسطینیوں سے بے مثال محبت کا اظہار کیا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، پوری دنیا بدامنی سے دو چار ہو رہی ہے، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، یہ صورتحال ایک ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے، غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں، مستحکم اسلامی پاکستان عالم اسلام میں اپنی عزت کا مقام بنا سکتا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا حماس اور فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ 25 کروڑ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، آج کا غزہ مارچ عظیم الشان ہو گا۔


مشہور خبریں۔
جیوے جیوے پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں گولیوں کی بوچھاڑ میں یوم پاکستان کا جشن، متعدد مقامات پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
?️ 23 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں گولیوں کی بوچھاڑ میں یوم پاکستان
مارچ
بیروت کے مہلک واقعے میں19 مجرم کئے گئے گرفتار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا
?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری
جولائی
اگر مریم صفدر کے پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں:فواد چوہدری
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے
اپریل
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
طالبان ہلاکتوں کے بارے میں افغان فوج کا اعلان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون