?️
لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیںترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے ۔ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے۔
ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔
مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
انہوں نے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں موذی وباء کورونا کیخلاف بھرپور مہم چلائیں۔ عوام کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شعور فراہم کرنے کیلئے شہروں کے اہم مقامات پر بینرز اورفلیکسز لگائی جائیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پرکیمپ لگا کر ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے ویکسین نہیں خریدی۔


مشہور خبریں۔
حکومت بلوچستان کی ڈبل تنخواہ لینے والے 74 ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی، مقدمات درج کرانے کا فیصلہ
?️ 17 جنوری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں کی جانب سے مبینہ طور
جنوری
متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق
نومبر
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب
مئی
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی لچک کو کمزور کرنے والے عوامل
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے اور بعد میں ہوائی
جون
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری
فروری
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی
فروری