مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اعلان

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

مریم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔

مشہور خبریں۔

شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں

?️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج

امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے پاس اب

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

?️ 12 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) صوبے میں قحط جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے

غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ

ہم تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: چین

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:   آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے

عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا

?️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے