?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید خوبصورت، صاف اور جدید بنانے کیلئے جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر مؤثر عملدرآمد کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام منصوبوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود بھی منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کریں گی۔
پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی، ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ ملتان میں 232 کلومیٹر سیوریج لائن، 81 پمپ، 51 جنریٹر اور 64 کلومیٹر شہری سڑکیں تعمیر ہوں گی، جبکہ بوسن روڈ، نشتر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی توسیع اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان میں سوا 12 ارب روپے سے سیوریج و ڈرینج سسٹم مکمل کیا جائے گا، بھکر میں جدید سیوریج لائن، سولر ڈسپوزل سٹیشن، پارکس اور واک ویز بنائی جائیں گی۔ وہاڑی، شیخوپورہ اور قصور میں صفائی، بیوٹیفکیشن اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے شفاف، بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
یحیی السنوار کا قتل اسرائیل کی شکست کو دہرائے گا: عبرانی اخبار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth نے منگل کے روز ایک نوٹ شائع
مئی
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے
مارچ
مغربی عراق میں امریکی اڈے پر خوفناک آگ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے مغربی عراق میں امریکی فوجی
جون
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون
اداروں کیخلاف پراپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔ طلال چودھری
?️ 25 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جنوری
غزہ میں قابضین کے لیے سیکیورٹی کا ایک مسئلہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ
اگست
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور
مارچ
خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف
?️ 3 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے شادی
جنوری