مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

?️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے لہٰذا وہ اب کبھی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر میں تاخیر پر بھی تلخی پیدا ہوئی تھی، اس بار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ملکہ بن چکی ہیں، انہوں نے وائس چانسلرز کے تقرر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ میرٹ کے معاملات پر مجھے کبھی فون یا مشاورت نہیں کرتی ہیں۔

وفاقی حکومت کی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر پیپلز پارٹی نے حمایت واپس لے لی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گھٹنے ٹیک دے گی‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اتحادی کی حیثیت سے پیپلز پارٹی سے تمام گورننس معاملات میں مشاورت کی جانی چاہیے۔

گورنر پنجاب نے نشاندہی کی کہ اپنے آئینی عہدے اور پروٹوکول کے باوجود وہ خود وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملنے گئے اور انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے 6 مہینوں کے دوران میں نے ان سے متعدد بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا کیونکہ انہوں نے کبھی بھی کسی مسئلے پر مشورہ نہیں کیا، لہٰذا اب میں ان سے نہیں ملوں گا۔‘

سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات تعطل کا شکار ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد بنانے کا تجربہ ماضی میں بھی تلخ رہا ہے تاہم پیپلز پارٹی کو امید تھی کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے سبق سیکھا ہوگا، لیکن تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود فیصلوں پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے صیہونی مذہب کے دروازے سے داخل

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام نے نام نہاد مذہبی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی یہودیوں

لبنان میں مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی:حزب اللہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا

 امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر کو فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں:یمنی وزیر خارجہ

?️ 18 ستمبر 2025 امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر کو فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کر

وزیر اعظم خط عدالت عظمیٰ کے سربراہ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں:اسد عمر

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے

اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں کا علاج کرانے والوں میں 1000 فیصد اضافہ

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "دی جروزلم پوسٹ” کے مطابق، صہیونی ریاست کی

امریکہ میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  وینزویلا کے خود ساختہ صدر جوآن گوائیڈو کی خود ساختہ

’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار

?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے