?️
جھنگ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جھنگ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وہ ضلع کے نواحی تریموں بیراج پہنچ گئیں اورسیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مریم نواز شریف کو سکاڈا کنٹرول روم میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے بریفنگ دی۔ حکام کا اپنی بریفنگ میں کہنا تھا کہ تریموں بیراج سے تاریخ کا سب سے بڑا ریلا گزرا، بروقت اقدامات سے ناصرف ملتان بل کہ دیگر علاقے بھی نقصانات سے محفوظ رہے، جب کہ جھنگ میں سیلاب سے پہلے دو لاکھ 98 ہزار آبادی کا انخلاء ہوا۔
اسی طرح جھنگ میں تقریباً ایک لاکھ 19ہزار کے لگ بھگ مویشیوں کو سیلابی ریلے کی آمد سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، مویشیوں کے لئے چارہ اور ونڈا وغیرہ دیا جارہا ہے، 102لائیو سٹاک ورکر گاؤں گاؤں جاکر مویشیوں کی دیکھ بحال اور علاج معالجہ کر رہے ہیں۔
حکام کا اپنی بریفنگ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع میں سیلاب متاثرین کے لئے 21ریلیف کیمپ قائم، تقریباً 750 متاثرین مقیم ہیں، سیلاب سے جھنگ کے 181 موضع متاثرہ ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کہ آخری فرد تک ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار بڑھایا جائے اور سیلاب متاثرین کی تلاش کے لئے ڈرون، تھرمل امیجنگ کیمرے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میں کیا جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں مدد کی ضرورت ہے، وہاں امداد پہنچائیں گے، جھنگ کی محرومیاں ختم کریں گے،اللہ تعالی نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی، کسی بھی جگہ حفاظتی بند توڑنے کے ٹیکنیکل کام میں مداخلت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو سیلاب سے بچانا اور انسانی جانوں کو محفوظ رکھنا میری سب سے پہلی ترجیح ہے، ہر صورت میں انسانی آبادی کو بچانے کو ترجیح دی گی اور دی جائے گی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر علی اکبر اور پوری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا، اپنی ٹیم پر فخر ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو روس کے ہاتھوں اپنے فوجی اداروں کی جاسوسی پر تشویش
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، بیرسٹرسیف
?️ 19 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ سرفراز بگٹی
?️ 11 فروری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی
فروری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ پر
مارچ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے
اکتوبر
حزب اللہ کے طاقتور میزائلوں کے سامنے ایک بار پھر گنبد آہنی ناکام
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:گزشتہ شب حزب اللہ نے تل ابیب پر ایک تباہ کن
نومبر
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے
مارچ
سدیروت بنا بھوتوں کا شہر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں
اکتوبر