مریم اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے

عاشق فردوس

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ عمران خان عوام کے وسائل پر نہ ڈاکا ڈالے گا نہ ڈاکا ڈالنے دے گا ان کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز اب اپنے چچا کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے مریم نواز کی طرز سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پانی پر سیاست کی جارہی ہے، سندھ، پنجاب میں پانی کا تنازع صرف وفاق کو کمزرو کرنے کی سازش ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے باعث اپنی قربانی پہلے بھی دیتا رہا ہے، سندھ میں وڈیرے پانی چوری کرتے ہیں سندھ حکومت اس چوری پر پہرا دیتی ہے، پانی کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل سسٹم ہونا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر آکر صوبائیت کا پرچار کیا جاتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں، روزانہ میڈیا پر بیٹھ کر پنجاب کو گالیاں دینا سندھ کارڈ کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ سالانہ منصوبے میں 36 کلو میٹر رنگ روڈ کا بجٹ رکھا جائے گا، اس منصوبے میں کرپشن کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایک خاندان ہے، خاندان میں پھلجڑیاں پٹاخے چلتے رہتے ہیں، بجٹ کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا ہر ممبر عمران خان کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے سیاحت کی بحالی تک سفر شروع کیا ہے، پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں، بلدیاتی اداروں کے نمائندے کہیں تالے توڑ رہے ہیں کہیں احتجاج کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ

🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں

مغرب کا بنایا ہوا عفریت

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو

غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی کے نیوز رپورٹروں کے ایک گروپ نے اس

غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کی نئی تجویز

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روئٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینی

امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی

33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے

14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر

🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق

ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے