?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جن فینگ ژانگ، کنٹری ڈائریکٹر ایما فان، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی اور نسّنکا سالگادو شامل تھے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب ون میپ متعارف کرایا گیا ہے جو زمین اور زیرِ زمین تمام فزیکل اثاثوں، آبادی اور انفراسٹرکچر پر مشتمل ایک جامع ڈیجیٹل نقشہ ہے، جس سے تمام سیکٹرز میں بہتر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت وزیراعلیٰ کی اولین ترجیحات ہیں، جن کے تحت میڈیکل ڈسٹرکٹس، جدید کیتھ لیبز اور تعلیمی سہولیات کے ڈیٹا پر مبنی ڈیمانڈ پلاننگ کی جا رہی ہے، سیف سٹی منصوبہ جون تک پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں مکمل کیا جائے گا جبکہ جون تک 1 لاکھ 60 ہزار گھر عوام کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ای موبیلیٹی ٹرانسپورٹ کے وژن کے تحت گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو منصوبے، ای بسز اور ای بائیکس متعارف کرائی جا رہی ہیں، سوشل اکنامک رجسٹری کا 98 فیصد ڈیٹا مکمل ہو چکا ہے جبکہ 186 عوامی خدمات کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ڈروز کارڈ کے ذریعے شام کو تقسیم کرنے کی کوشش میں
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے کھلے عام شام کو تقسیم کرنے کا منصوبہ
مارچ
جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ
مئی
سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران
اکتوبر
پولیس نے ہمارے بچوں کو ذبح کرنے کی اجازت دی: ٹیکساس فائرنگ کے متاثرین
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے
مئی
تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا گیا
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: پیرس میں احتجاجی مظاہروں میں فرانسیسی حکومت کے تین مشیروں
ستمبر
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی
?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی
نومبر
پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کے جی ایس پی پلس اسٹیس میں 4 سال کی توسیع
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ترقی پذیر
اکتوبر