?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن مختلف امور کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیج دیا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا آغاز کیا جو 14 فروری تک جاری رہے گا۔
وزارت قانون کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود ائی ایم ایف وفد نیب، عدلیہ سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات بھی 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کا حصہ ہے، وفد کی جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے، عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاکستان کے اس دورے کا مقصد قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں عدالتی نظام میں آزادی کا جائزہ لینا بھی وفد کے مینڈیٹ میں شامل ہے، تاہم وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد سے متعلق فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق
?️ 30 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما
مئی
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
ایران نے خطے میں فضائی برتری حاصل کر لی ہے: امریکی کمانڈر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ایک اعلیٰ عہدے پر فائز امریکی کمانڈر نے ایک بار
جولائی
سعودی حکومت کے منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کا عروج
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:انسداد بدعنوانی کے انڈیکس میں سعودی عرب کا نمبر بہت نیچے
دسمبر
ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے
اپریل
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس
?️ 29 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
شیخ کا ٹکٹ کا ضائع ہونا معمولی بات نہیں
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم
اکتوبر