?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف ’30 فروری‘ 2022ء کی تاریخ کو زمین اپنے نام کرانے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجھوتا نے لکھا کہ کبھی اتوار کے روز میجسٹریٹ اور اس کا پورا عملہ دفتر میں ٹی وی دیکھنے جاتا ہے اور اب فروری کی 30 تاریخ بھی اسی حکومت کے دور میں دیکھنے کو ملی ہے، عمران خان اور ان کی بہن پر اینٹی کرپشن الزمات کی سچائی کا اندازہ 30 فروری کو ہونے والے انتقال کی صورت میں ثابت ہے، پاکستان نے ایسی ترقی نہیں دیکھی تھی۔
ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کا تنگ کیا جا رہا ہے، ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے باورچی کو پکڑ کر لے گئے، وہ واپس آیا تو 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں ہے، ایک بہن کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک ہے، میں نے بہنوں کو کہا بیرون ملک چلی جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں بھی کیسز کا سامنا کروں گا بیرون ملک نہیں جاوں گا کیوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کوئی کرپشن نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری تحریک، انصاف کی تحریک تھی اور انصاف آئے گا تو ملک ٹھیک ہو گا، میرا جو سارا تجربہ تھا میں نے مغرب کو دیکھا وہاں کیوں لوگ جاتے ہیں نوکریوں کیلئے؟ کیوں کہ وہاں خوشحالی ہے، ان کا انصاف کا نظام میرے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، وہاں یہ حرکت نہیں ہو سکتی جو پاکستان میں ہوتی ہے، میں اپنی ٹیم کو بتانا چاہتا ہوں کہ غریب طبقے کو کس طرح ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیلئے کوئی حفاظت کرنے والا نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
مجھے سزا ہو بھی جائے تب بھی الیکشن ضرور لڑوں گا:ٹرمپ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں
جون
پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا
دسمبر
کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی
جنوری
تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ
ستمبر
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے
اپریل
ایران کے سیاحتی شہروں کا مختصر تعارف
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران کے اہم ترین سیاحتی شہروں کا تعارف،ہر کوئی ایک خاص
ستمبر
جنگ میں یوکرینی فوج کی حالت،وائٹ ہاؤس کیا کہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے
جولائی