محسن نقوی کی قطری وزیرداخلہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر موقف سے آگاہ کیا

محسن نقوی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے، پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزام لگانا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے قطر کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کریں گے، قطر کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

اس موقع پر جرائم پیشہ مافیا اور سائبر کرائمز کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ کے ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان

🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل، 90 روز میں عام انتخابات کرانے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے

منظم شیطانی مافیا(2) سعودی خواتین؛ جبر کی شدت سے لے کر سماجی اصلاحات کے سراب تک

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں سعودی عرب

یروشلم میں شہادت طلبانہ کاروائی میں ایک صہیونی زخمی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی

امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض

🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریاستی طرز پر قائم امریکہ کے سیاسی نظام میں صدرِ مملکت

صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے

🗓️ 15 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے