متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندی عائد کر دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 12 مئی سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا  ملک کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مذکور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندی کے دوران متحدہ عرب امارات سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مسافروں کی منتقلی کی اجازت ہوگی۔

اس فیصلے میں مسافروں کے داخلے کی معطلی میں توسیع بھی شامل ہے جو متحدہ عرب امارات سے قبل 14 دن کے لیے ان چاروں ممالک میں تھے پابندی میں ان ممالک سے آنے والی ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت چاروں ممالک کے منظور شدہ سفارتی مشن پر آنے والے افراد، سرکاری وفود، کاروباری طیاروں میں سفر کرنے والے افراد، اور گولڈن رہائشی ہولڈرز کو استثنی حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ تاہم یہ افراد احتیاطی تدابیر سے مشروط ہوں گے جس میں 10 روزہ قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ شامل ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز ہوگا یو اے ای نے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹنگ کے دورانیے 72 سے گھٹ کر 48 گھنٹے کردیا ہے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت سے آنےوالے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا سے ہر روز سیکڑوں کیسز اور اموات کی اطلاعات ہیں فلپائن، اٹلی، یو اےای اورآسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کینیڈا، برطانیہ اور ایران سمیت دیگر ممالک نے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 3 لاکھ 66 ہزار 161 نئے کیسز اور 3 ہزار 754 اموات ہوچکی ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں 3 ہار 447 نئے کیسز اور 78 اموات کی اطلاعات ہیںجس سے ملک میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 جبکہ اموات کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف

?️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل

?️ 23 نومبر 2023جموں:    ( سچ خبریں)               

سپریم کورٹ: مردم شماری کےخلاف اپیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری کےخلاف

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کی پابندی لازمی

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے اسلام

غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی

صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف

فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، نیفتالی بینیٹ نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبہال لیا

?️ 14 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کے انتہاپسند اور فلسطینیوں کے

صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے