ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کرنے کی منظوری

?️

کراچی 🙁سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ باقی ملک کے لیے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے لیے بجلی سستی اور باقی ملک کے لیے مہنگی کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

اس درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق کراچی والوں کو جنوری کے بلوں میں 7روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا، کے-الیکٹرک صارفین کو 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف جنوری کے بلوں میں دے گا۔

مزید بتایا گیا کہ کمی کا اطلاق کے-الیکٹرک کے لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا-

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا-

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اضافی وصولی جنوری کے بلوں میں لی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے دسمبر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس سے قبل نومبر میں ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات غیر قانونی بھارتی قبضے کو جائز قراردینے کی کوشش ہے : مشعال ملک

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند

جہاد اسلامی نے قاہرہ اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش

سعودی عرب میں روزانہ کے اعتبار سے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ واقعات

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزارت صحت نے اس ملک میں روزانہ کے اعتبار سے

مصر فرانس سے 6 باراکوڈ آبدوزیں خریدنے کا خواہاں

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      افریقہ انٹیلی جنس ویب سائٹ نے حال ہی

طالبان حکومت کو فوری طورپر تسلیم نہیں کریں گے؛قطر کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا

عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے