مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 58 فیصد زیادہ رقم موصول ہوئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے فارن اکنامک اسسٹنس (ایف ای اے) کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ 17 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا ستمبر کے دوران 3 ارب 52 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاشی معاونت موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہے، ایف ای اے کی مد میں ستمبر میں 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر آئے، جو اگست میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے قلیل مدتی معاہدے کے فوراً بعد پہلی سہ ماہی کی بڑی فنانسنگ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کی رہی۔

یہ رقم جولائی میں آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیڈ بائے معاہدے کے تحت جاری کیے گئے 1.2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارت کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ایک ارب ڈالرز کے علاوہ ہیں۔

ایف ای اے کی مد میں 2 ارب ڈالر کی بڑی رقم سعودی عرب کی جانب سے بطور ٹائم ڈپوزٹ موصول ہوئی، جبکہ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضے کا معاہدہ چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی اے ٹی آئی سی) کے ساتھ ہوا، دیگر رقوم کی آمد میں کثیرالجہتی اداروں سے 49 کروڑ 4 لاکھ ڈالر، دو طرفہ قرض دہندگان سے 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر شامل ہیں، اسی طرح نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں اوورسیز پاکستانیوں نے 20 کروڑ 45 لاکھ ڈالر بھیجے۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تقریباً 17 ارب 62 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں 17 ارب 38 کروڑ ڈالر کے قرضے اور 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے، سال کی پہلی سہ ماہی میں کل قرض 3.49 ارب ڈالرز جبکہ امداد 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئی۔

اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ 3.5 ارب ڈالر میں سے 2.65 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ اور تقریباً 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پروجیکٹ معاونت کے طور پر ملے۔

گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران حکومت نے غیر ملکی معاشی معاونت میں 22.8 ارب ڈالر حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا تھا، لیکن ہدف سے تقریباً 46 فیصد کم (10.8 ارب ڈالر) رقم آئی، جس کی وجہ آئی ایم ایف معاہدہ معطل ہونا تھا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس کے نتیجے میں ملک کا کُل بیرونی قرضہ 31 مارچ تک معمولی کمی کے بعد 85 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گیا تھا، جو 31 دسمبر 2022 تک 86 ارب 56 ارب ڈالر تھا۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل

سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور

?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے

فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد

یمنی حکومت کا غزہ کی حمایت میں نیا بیان

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی حکومت

دیگر ممالک میں افغانستان کے سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد

ترکی میں نئی گرفتاریاں اور اردگان کے مخالفین پر دباؤ 

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ان دنوں زیادہ تر ترک میڈیا اور سیاسی حلقے اردگان

ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بڑی ریلی، ہر طرف فلسطین زندہ باد کے نعرے لگنے لگے

?️ 14 جون 2021ہالینڈ (سچ خبریں)  ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے

پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی

?️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے