?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے 18 جنوری کو ختم ہونے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح تک جا پہنچی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں قلیل مدتی مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ ہوا۔
حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مئی 2023 کے اوائل میں سالانہ بنیادوں پر 48.35 فیصد کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جو بتدریج کمی کے بعد اگست 2023 کے آخر تک کم ہو کر 24.4 فیصد پر آگئی تھی، لیکن 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے سے قلیل مدتی مہنگائی میں ایک بار پھر 40 فیصد سے زائد ہوگئی، اس کے بعد سے یہ مسلسل . 41 فیصد سے اوپر ہے۔
ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108 فیصد)، ٹماٹر (183.16 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (65.03 فیصد)، لہسن (60.45 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، چینی (57.26 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چاول ایری 6/9 (49.95 فیصد)، گڑ (49.45 فیصد) اور انڈے (47.54 فیصد) شامل ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر جو اشیا سب سے زیادہ مہنگی ہوئیں، ان میں پیاز (8.69 فیصد)، ٹماٹر (7.51 فیصد)، انرجی سیور (2.72 فیصد)، مرغی کا گوشت (2.26 فیصد)، کیلے (2.14 فیصد)، انڈے (1.89 فیصد)، ماچس کی ڈبیا (1.67 فیصد) اور دال مسور (1.46 فیصد) شامل ہیں۔
دریں اثنا، زیر جائزہ مدت میں ہفتہ وار بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں آلو (3.85 فیصد)، پیٹرول (2.99 فیصد)، چینی (0.90 فیصد)، لپٹن چائے (0.20 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (0.14 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (0.08 فیصد)، گندم کا آٹا (0.07 فیصد) اور گڑ (0.04 فیصد) شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے
جون
بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
جون
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورتحال کشیدہ
?️ 14 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مارچ
ہم ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں حالیہ بدامنی کی
اکتوبر
ہم خطے میں جنگ کے خلاف ہیں: عرب لیگ
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی نے
فروری
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
?️ 30 اکتوبر 2025 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
اکتوبر
محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز
اپریل
روس اور چین فضائی برتری چاہتے ہیں: امریکہ
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک نئی رپورٹ میں روس
اپریل