?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 11 مقدمات میں چارج شیٹس کو ’نامکمل‘ قرار دیتے ہوئے پراسیکیوشن کو کمی دور کرنے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوشن نے 28 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف چالان جمع کرائے تھے اور انہیں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی ایف آئی آرز میں درج جرائم میں ملوث مجرم قرار دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ متعدد گواہوں کے بیانات اور ملزمان کے فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کی رپورٹس چالان کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے 9 مئی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور 900 سے زائد دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ایف آئی آر میں درج تمام جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔
پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو پرتشدد مظاہرے ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کی گئی سازش کا حصہ تھے، مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر سمیت 400 سے زائد ویڈیو شواہد نے ثابت کیا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں فوجی تنصیبات اور احاطے میں حملوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
ان مقدمات میں بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ کرنے کی دفعات شامل کی گئیں اور چالان کے ساتھ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس بھی منسلک کی گئیں، صرف کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں سمیت 368 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جانب سے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سربراہ پنجاب پولیس سمیت دیگر متعلقہ افسران سے جواب طلب کر لیا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سنے، درخواست گزار خدیجہ شاہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق متعدد مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
جج لاہور ہائی کورٹ نے لا افسر کو ہدایت کی کہ وہ آج 10 اکتوبر بروز منگل کو مدعا علیہان کی جانب سے جواب جمع کرائیں۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں مقدمات میں جھوٹا نامزد کیا جب کہ انہوں نے 9 مئی کو کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ منصفانہ ٹرائل کے لیے درخواست گزار کو یہ حق حاصل ہے کہ اسے معلوم ہو کہ اس کے خلاف کونسے مقدمات درج ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
” بی ایس ایف “ گاڑی سے نوجوان کی موت کے خلاف راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
?️ 3 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جون
ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن
فروری
اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کمپیوٹر پروگرامرز کا ہدف بنا کر قتل
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے غزہ کی
مارچ
حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی
?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف
جون
صیہونی حکومت پر تنقید کرنے والے قانون ساز امریکی کانگریس کی کمیٹی سے باہر
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں نے ایک مسلمان رکن کانگریس الہان
فروری
بنگلادش میں عام انتخابات اپریل 2026 میں؛ محمد یونس کو چیلنجز کا سامنا
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:بنگلادش میں اپریل 2026 میں عام انتخابات ہوں گے،عبوری حکومت
جون
امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا
?️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے
مئی