?️
لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے اور اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا جائے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) سینئر رہنما عطا تارڑ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران انکشاف ہوا کہ کچھ بیلٹ پیپرز اور اس کے ساتھ ساتھ کاؤنٹر فائلز پر بھی سیریل نمبر درج تھا، تو یہ تو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیریل نمبر کاؤنٹر فائل پر موجود ہے اور وہی سیریل نمبر بیلٹ پیپر پر درج ہے، یہ اس لیے کیا گیا تاکہ ووٹر کی شناخت ہو سکے اور مسلم لیگ(ق) کے ہائی جیک کرنے کے بعد تحریک انصاف کی باقیات نے فیصلہ کیا کہ دھاندلی کی جائے اور کس نے کس طرف ووٹ کاسٹ کیا یہ پتہ لگا کر جزا سزا کا نظام قائم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ آج اس مقدمے کو سنا جائے، ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جب آئین کہتا ہے کہ خفیہ رائے شماری ہو گی تو پھر کس طریقے سے یہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرایا گیا۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ہماری اس رٹ پٹیشن کے ذریعے استدعا ہے کہ اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں کرایا گیا اور خفیہ رائے شماری کے اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلیٰ این آر او کے لیے لایا گیا ہے کیونکہ فرح گوگی کو این آر او دینا مقصود تھا اور کوئی یہ نہ بھولے کہ وزیراعلیٰ کو صرف ایک ووٹ کی برتری حاصل ہے تو یہ بہت زیادہ دیر چلتی حکومت نظر نہیں آتی، 197 ووٹ والے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ نہیں رہی تو ان کی ایک ووٹ کی وزارت اعلیٰ کیسے رہے گی۔


مشہور خبریں۔
آئرلینڈ کے صحافیوں نے کام کی ہڑتال کی
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے ارکان بدھ کے روز
ستمبر
چاہتے ہیں نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، شہباز شریف
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے سینکڑوں قابض آباد کاروں
ستمبر
زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی
?️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17.4 فیصد تک پہنچ گئی: سرکاری رپورٹ
?️ 30 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) ایک نئی سرکاری رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت
جون
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج
جولائی
شامی باغیوں کی پیش قدمی: مزاحمتی اتحاد کے لیے نیا موقع
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی باغیوں نے حالیہ پیش قدمی میں حلب جیسے اسٹریٹجک
دسمبر
کیا تل ابیب کی سرخ لکیریں بدل سکتی ہیں؟
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ایک صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ریجیم
اگست