🗓️
لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب حج پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور سے مجموعی طور پر تین پروازوں نے اڑان بھرنا تھی، تاہم صرف ایک ہی پرواز ٹیک آف کرسکی۔
پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کی پروازیں آتشزدگی کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔
دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن کاونٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے۔
ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج کے لیے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا اور علی الصبح شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے، فلائٹ آپریشنز جلد بحال ہونے کی توقع ہے، مزید کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی عارضی طور پر مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان
🗓️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما
جون
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں
مئی
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی داخلہ اور نمازیوں پر پابندی
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل
دسمبر
لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت
🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول
دسمبر
جنگ بندی کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لیے صیہونیوں کی نئی چال
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے سائے میں غزہ کی جنگ بندی
مارچ
بلوچستان کے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر ایک ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے:صدر مملکت
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی نے کہا ہے کہ
اگست
مصر فرانس سے 6 باراکوڈ آبدوزیں خریدنے کا خواہاں
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: افریقہ انٹیلی جنس ویب سائٹ نے حال ہی
ستمبر