لاہور، پشاور میں 9 محرم کے مرکزی جلوس برآمد، کراچی کے نشترپارک میں مجلس شروع

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور اور پشاور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہوگئے، جب کہ کراچی کے نشترپارک میں مجلس برپا کی جاچکی ہے، اور جلوس دن ایک بجے نکالا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک دوپہر 1 بجے سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔

مجلس ختم ہونے کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

سیکیورٹی کے لیے شہر قائد کے مختلف مقامات پولیس کے مجموعی طورپرسات ہزار پانچ سو سات افسران و جوان فرائض انجام دے رہے ہیں پولیس کےسینئرافسران سمیت نو سو چار این جی اوز، چھ ہزار چھ سو تین ہیڈ کانسٹیبل،کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں پولیس کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

لاہور میں 9 محرم کا جلوس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانڈواسٹریٹ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے، شہر لاہور میں ایک لاکھ47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔

لاہورمیں اسلام پورہ سے برآمد ہونیوالا 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے، شادمان، نکلسن روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف علاقوں میں بھی جلوس اور مجالس برپا کی جارہی ہیں، شرکا سراج بلڈنگ چوک پر نماز ظہرین ادا کریں گے ، جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ کو 9 محرم کی اسپیشل سیکیورٹی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن و پی آر یو عاشورہ میں راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ پر ہوں گی، ٹیمیں امام بارگاہوں و دیگر مجالس ہائے اور حساس مقامات پر بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ ہمہ وقت 1122، فائر بریگیڈ، ریسکیو 15 و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، مختلف مقامات و امام بارگاہوں پر بالخصوص خواتین و بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

پشاور سے بھی 9 محرم کا مرکزی جلوس برآمد

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نویں محرم الحرام کے موقع پر صدر حسینیہ ہال سے جلوس برآمد ہوچکا ہے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

پشاور میں نکالے گئے 9 محرم کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے، اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں جلوس کی سیکیورٹی کی تیاریاں مکمل

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کے موقع پر ماتمی جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

یہ روایتی جلوس اپنے مختصر روایتی راستوں عثمان روڈ سے ہوکر واپس امام بارگاہ ناصر العزا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوگا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے اسی امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر

مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب وسیع پیمانے پر آتشزدگی

?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے

نٹن یاہو اتحاد کے ٹوٹنے کی پہلی نشانیاں سامنے آئی

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذرائع کے حوالے سے بتایا

سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے

Superstar pastry chef’s ‘food porn’ has Instagram drooling

?️ 29 جون 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اسرائیل کی جارحیت شکست اور حقارت کی وجہ سے ہے: محمد رعد

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد

بدقسمتی سے مردوں کو اپنے جذبات چھپانا سکھایا جاتا ہے، ہانیہ عامر

?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ہانیہ عامر  نے مردوں کی ذہنی صحت سے

حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ میں ضم کرنے کا فیصلہ

?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے