لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، مریم اورنگزیب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ ایک لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے تو یہ ایک غلط فہمی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا معاشی گند صاف کررہی ہے، ان کے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ معاہدے پر مذاکرات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی تو تمام ریاست طاقت، ریاستی ہتھیار اور ٹولز موجود تھے جس سے عمران خان کو آتے ہی گرفتار کرلیا جاتا، مگر اس پورے عمل میں قانون نےاپنا راستہ طے کیا، توشہ خانہ سے لے کر فارن فنڈنگ تک تمام کیسز عدالتوں کے اندر زیرسماعت ہیں جہاں عمران خان پیش نہیں ہورہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سیاسی دہشتگرد والا کردار ادا کیا، عمران خان اقتدار کے چھن جانے سے پاگل ہوچکے ہیں، عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، ان کے پاس جواب نہیں اس لیے پورے ملک کو جلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ ایک لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے تو یہ ایک غلط فہمی ہے، انصاف، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے جھوٹ تھے، یہ شخص چور بھی ہے اور جھوٹا بھی، ہم کہہ رہے تھے یہ ریاستی رٹ کے اوپر حملہ آور ہوں گے، کل عوام نے یہی دب دیکھا، کل یہ ہتھیاروں اور جتھوں سے لیس ہو کر اسلام آباد پہنچے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے رعایتوں کا بنڈل پیکج لے کر جارہے ہیں، آج تک کس کو یہ رعایت ملی ہے کہ وہ لاہور سے اسلام آباد تک دہشتگرد اور غنڈے لے کر پہنچے اور عدالت اسے کہے کہ آپ گاڑی میں بیٹھیں، وہیں آپ کی حاضری لی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں سب سے تیز ریلیف عمران خان کو ملا، پرسوں 8 منٹ میں عمران خان کی 8 ضمانتیں منظور ہوئیں، عدالتی تاریخ میں ایسی سہولت کسی کو نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو ریلیف دے کر پولیس کی رٹ کا قتل کیا، چڑیا کے پر مارنے پر سوموٹو لینے والی عدالتیں آج موجود نہیں ہیں، آج ملک میں جو جنگل کا قانون ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی وزیر خارجہ کا شام کا دورہ اور جولانی سے ملاقات

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دمشق کا دورہ

موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام

?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد

عبرانی میڈیا: اسرائیل پر 420 فٹبال کھلاڑیوں کے قتل کا الزام

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

دوبارہ کھلنے والے سیکڑوں کیسز سے نمٹنے کیلئے آرمی افسران نیب میں تعینات

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضر سروس فوجی

پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی

کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے