?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کے حکام کو ان کیمرا سماعت کے لیے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے بلوچ طلبہ سمیت لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل نے انٹر سروسز انٹیلی جنس، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست جمع کرائی۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ان کی شناخت اور نقل و حرکت کے انکشاف پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بینچ سے استدعا کی کہ لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی میں شامل ان اہلکاروں سے ان کیمرہ بریفنگ لی جائے۔
اس پر لاپتا افراد کے وکیل ایمان مزاری نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اگست سے اب تک 187 افراد لاپتا ہوچکے ہیں، جبری گمشدگیوں کے کیسز پر حکومت سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے۔
جب عدالت نے استفسار کیا کہ وکیل کو لاپتا افراد کی فہرست کیسے ملی تو ایمان مزاری نے جواب دیا کہ بلوچ یکجہتی کونسل نے فہرست مرتب کی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتا افراد کی تفصیلات بتائیں چاہے وہ افغانستان یا کشمیر میں نظر بند ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔
عدالت نے انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے لیے طلب کر لیا۔
بینچ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے حکام کی ان کیمرہ بریفنگ کا بھی فیصلہ کرلیا۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی
مئی
گوگل نے اے آئی ویڈیوز ٹول تیار کرلیا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل
جنوری
تخت و تاج کے لیے جاسوسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت
دسمبر
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ
دسمبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری
ججز کو ترقی یا ذاتی فائدے کیلئے طاقتوروں کی نہیں بلکہ آئین کی زبان بولنی چاہیئے، جسٹس منصور
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی
جون