?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نون لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟ گزشتہ روز جہاں جلسہ کیاگیا ،انتظامات کس نے کیے ہمیں علم ہے.
انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آپ 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے، عمران خان کی سیاست کا دارومدار صرف ایک تقریر پر ہے. جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباﺅ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
انہوں نے کہاہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا، ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی، آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے مقدمات میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،تحقیقات کرائی جائیں کمیشن میں اگر میرا جرم ثابت ہو مجھے سزا دیں مجھے دہشت گردی کے مقدمات سے ڈر نہیں لگتا عمران خان کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا گیا.


مشہور خبریں۔
سعودی حکومت نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی
مارچ
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل
فروری
النصیرات کے قتل عام میں بائیڈن کی رسوائی
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے آن لائن اخبار رائے الیوم
جون
2023 میں بائیڈن انتظامیہ کی مالیاتی پالیسیاں ناکام، وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعہ کو مالی سال 2023 کے لیے حکومتی
اکتوبر
آج انسانیت کو درپیش سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ماہر نے دنیا کے مختلف خطوں میں نیٹو افواج
جولائی