قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیت اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو سراہا۔

انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور فوج پوری توجہ، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط ارادے کے ساتھ کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر

بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

پاکستانی  وزیر کی بھارت کو جوہری حملے کی دھمکی 

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستانی وزیر حنیف عباسی نے بھارت کو خبردار کیا کہ

مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان

کیا لبنان کی جنگ عرب لیگ کو خواب غفلت سے جگائے گی؟

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ اسلامی ممالک میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے

9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین

?️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے: وزیر اعظم

?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات

?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے